چیچہ وطنی ن لیگ کے کارکنوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں
الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
NEW DELHI:
ضمنی انتخاب کے دوران مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے شدید فائرنگ کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال 3 میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار زاہد اقبال کو اپنے مد مقابل امیدواروں پر فیصلہ کن برتری حاصل ہونے پر پارٹی کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کا ایسا سلسلہ شروع کیا جس سے پوراعلاقہ گونج اٹھا۔
میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی عمل کے دوران اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہے دوسری جانب پولیس نے بھی تاحال کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔