خواتین کی ریسیپشنسٹ کی نوکری شریعت کی روکے منافی ہے دارالعلوم دیو بند کا فتویٰ

اسلام خواتین کو غیر مردوں کے سامنے پردے کے بغیر آنے کی اجازت نہیں دیتا۔

دارالعلوم دیو بند کے مطابق خواتین کا کمپنیوں میں ریسیپشنسٹ کی نوکری کرنا اسلام کے خلاف ہے۔ فوٹو: فائل

دارالعلوم دیو بند نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مسلمان خواتین کے لئے ریسیپشنسٹ کی نوکری کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ اسلام اور شریعت کی روکے منافی ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق پاکستان کی ایک فرم کی جانب سے29 نومبر کواترپردیش کے شہرسہارنپورمیں واقع دارالعلوم سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے خواتین کی ریسیپشنسٹ کی نوکری سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں دارالعلوم دیو بند نے یہ فتویٰ جاری کیا۔


دارالعلوم دیو بند کے مطابق خواتین کا کمپنیوں میں ریسیپشنسٹ کی نوکری کرنا اسلام کے خلاف ہے کیونکہ اسلام خواتین کو غیر مردوں کے سامنے پردے کے بغیر آنے کی اجازت نہیں دیتا۔

یو پی امام آرگنائزیشن کے صدر مفتی ذوالفقار علی نے فتوے کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسیپشنسٹ کی نوکری میں مسلسل مردوں سے بات چیت کرنی ہوتی ہے لہذا اس نوکری سے خواتین کو گریز کرنا چاہئے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمان خواتین آفس میں پردہ کرتے ہوئے نوکری کر سکتی ہیں۔
Load Next Story