آرمی چیف کی ملائیشیا میں سیاسی وعسکری حکام سے ملاقاتیںآئی ایس پی آر

جنرل راحیل شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک August 17, 2016
جنرل راحیل شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ترجمان پاک فوج، فوٹو : آئی این پی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سمیت دیگر فوجی اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچے جہاں انہیں آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سینئر آرمی کمانڈرز سے تعارف بھی کرایا گیا۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب اور چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقاتیں کیں جن میں مشترکہ فوجی تربیت، دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جب کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنر شپ میں بدلنے کا عزم کرتے ہوئے فوجی تعاون کے طویل المدت فریم ورک پر بھی دستخط کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملائیشیا کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابوں کو سراہا اور امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور پاکستان کی سلامتی سے متعلق کئی مشترکہ مقاصد ہیں جب کہ دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں