امریکا سے بھارت پہنچتے ہی نرگس فخری کے ساتھ  ہاتھ ہوگیا

نرگس فخری کے کارڈ سے فراڈیئے نے 6 ہزار ڈالر کی شاپنگ کی جس کا انہیں علم نہیں تھا۔


ویب ڈیسک August 17, 2016
نرگس فخری کے کارڈ سے فراڈیئے نے 6 ہزار ڈالر کی شاپنگ کی جس کا انہیں علم نہیں تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 6 لاکھ سے زائد کی شاپنگ کرلی گئی جس کی انہیں خبر ہی نہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کئی ماہ امریکا میں رہنے کے بعد بھارت پہنچتے ہی کئی مسائل سے دوچار ہوگئی ہیں جب کہ اداکارہ کو اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ناکام معاشقے پرچبھتے ہوئے سوالات کا سامنا ہے وہیں اب ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اورفراڈ کاشکار ہوگئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بھارت چھوڑ دیا

نرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 6 لاکھ روپے کی شاپنگ کرلی گئی جس کی انہیں کان و کان بھی خبر نہ ہوئی تاہم بینک کی جانب سے موبائل فون پر ٹیکسٹ پیغام کے بعد اداکارہ کو اپنے ساتھ ہوئے دھوکے کا علم ہوا جس پر اداکارہ نے ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والے فراڈیے نے اداکارہ کے کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے جعلی کارڈ بنا رکھا تھا تاہم پیر کے روز نرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 9 ہزار ڈالرز سے زائد کی ٹرانزکشن پر اداکارہ کو اپنے ساتھ فراڈ کا علم ہوا جس کی مالیت 6 لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ فراڈ کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور بینک سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ادے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری ذہنی اذیت سے دوچار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نرگس فخری کئی ماہ امریکا میں گزارنے کے بعد ممبئی پہنچی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں