ایم کیوایم کی کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال

شرکا نے لاپتا کارکنان کی بازیابی اور پارٹی قائد کے خطاب پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔


ویب ڈیسک August 17, 2016
شرکا نے لاپتا کارکنان کی بازیابی اور پارٹی قائد کے خطاب پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ فوٹو؛ ایم کیوایم

ایم کیوایم نے کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے سامنے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، سید شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی، سی ای سی ذمہ داران، اراکین اسمبلی اور نومنتخب بلدیاتی نمائندگان سمیت دیگر کارکن و ہمدرد موجود تھے۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ''ایم کیو ایم کے تمام لاپتہ کارکنان کو فوری بازیاب کیا جائے''۔ شرکا نے پلے کارڈ کے ذریعے پارٹی قائد کے خطاب پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں