سی پیک سے فائدہ اٹھانے کےلیے سندھ میں صنعتی زونز کا جال بچھا رہے ہیں منظور وسان

سندھ کے بجٹ میں انڈسٹریل زونز کے لیے2 ارب 80 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں،منظور وسان


Business Reporter August 18, 2016
سندھ کے بجٹ میں انڈسٹریل زونز کے لیے2 ارب 80 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں،منظور وسان فوٹو: فائل

وزیرصنعت وتجارت سندھ منظوروسان نے سال2017-18 میں بڑی تبدیلیوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال کراچی کے مسائل کیسے ختم ہوں گے سب کو نظر آجائے گا۔

بدھ کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بروئے کار لارہے ہیں جن سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو، پاک چین اقتصادی راہداری پر کام شروع ہوچکا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے پورے سندھ میں انڈسٹریل زونز کا جال بچھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں انڈسٹریل زونز کے لیے2 ارب 80 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں، سندھ ریونیو بورڈ نے گزشتہ مالی سال کے دوران61ارب روپے مالیت کے ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کیا تھا اور اس سال 74 ارب روپے کے ٹیکس وصول کیے جائیں گے، سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے کے لنک روڈ کو وزیراعلیٰ سندھ نے رواں سال مکمل کرنے کے احکام جاری کیے ہیں، وقت کی پابندی سندھ حکومت میں مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، صنعت کاروں کو اپنی فیکٹریوں کے سامنے درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ صنعتی علاقے کی خوبصورتی کے ساتھ وہاں قائم صنعتی یونٹوں کی بھی قیمتیں بڑھ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |