ناکامی پر ایرانی ویٹ لفٹراورکوچ طیش میں آگئے پولیس طلب کرنا پڑگئی
ایرانی لفٹر سلیمی کوردیسیبی فیورٹ تھے تاہم ججز نے انھیں کلین اور جرک میں ناکام قرار دیدیا
ریوگیمز ویٹ لفٹنگ میں جورجیا کے لیشا تالکھزاد کے گولڈ میڈل جیتنے پر ناکام ایرانی ویٹ لفٹرز غصے میں آپے سے باہر ہوگئے۔
جس پر منتظمین کو پولیس طلب کرنا پڑگئی، 105 پلس کے جی کلاس میں ایرانی لفٹر سلیمی کوردیسیبی فیورٹ تھے تاہم ججز نے انھیں کلین اور جرک میں ناکام قرار دیدیا، جس پر دفاعی چیمپئن سلیمی اور ان کے کوچ آفیشلز پر غصہ کرتے دکھائی دیے، وہ کئی منٹ تک وینیوز پر موجود رہے، موقع پر موجود ایرانی شائقین بھی شور مچاتے رہے، صورتحال میں ابتری دیکھتے ہوئے منتظمین نے پولیس کو طلب کیا، ایرانی کوچ سجاد اینوشیوری نے کہاکہ ہمارے کیخلاف سازش ہوئی، جیوری میں ہمارے دشمن بیٹھے ہوئے تھے۔