حمزہ بن لادن کی سعودی عوام کو بادشاہت کے خاتمے کی تجویز

امریکی انٹیلی جنس حکام کے مطابق 23 سالہ حمزہ بن لادن اپنے والد کے بہت قریب تھے


INP/AFP August 18, 2016
امریکی انٹیلی جنس حکام کے مطابق 23 سالہ حمزہ بن لادن اپنے والد کے بہت قریب تھے ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے نے والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی عوام کو امریکی غلامی سے نجات کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہادشاہت کا خاتمہ کردیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے سائٹ انٹیلی جنس گروپ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حمزہ بن لادن نے اپنے حالیہ آڈیو پیغام میں سعودی عوام پر یمن میں قائم القاعدہ کے جزیرہ نما عرب گروپ (اے کیو اے پی) میں شمولیت کیلیے زوردیا تاکہ وہ جنگ کیلیے ''ضروری تجربہ حاصل کرسکیں''۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کے مطابق 23 سالہ حمزہ بن لادن اپنے والد کے بہت قریب تھے اور وہ انھیں تنظیم کے رہنما کے طور پر '' گروم'' کر رہے تھے۔

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے تقریباً 5 سال مکمل ہونے پر ماہرین کے مطابق القاعدہ کے موجودہ امیر ایمن الظوہرای کے مقابلے میں حمزہ بن لادن تنظیم کے اراکین میں نمایاں مقام حاصل کرتے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں