نجی شعبے کے اشتراک سے لینڈ بینکنگ پالیسی آج منظورہوگی
وفاقی کابینہ پاک جاپان انرجی سیکٹر ریفارم پروگرامٹو کیلیے ایکس پوسٹ فیکٹو بھی منظور کریگی
وفاقی حکومت کی جانب سے لینڈ بینکنگ کے لیے نجی شعبے کی شراکت داری کیلیے جوائنٹ وینچرپالیسی،پاکستان اورجاپان(جائیکا) کے درمیان انرجی سیکٹر ریفارم پروگرام دوم کے لیے قرضوں کے معاہدے پر دستخط کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری،پاکستان اور روس کے مرکزی بینکوں کے درمیان بینکنگ سپروائزری میں باہمی تعاون سے متعلق مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دینے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فیصلوں کی منظوری جمعرات کی صبح وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی،اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غورکیا جائے گا جس میں منصوبہ بندی ڈویژن سی پیک پربریفنگ دے گاجبکہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے آئٹم نجی شعبے کے اشتراک سے لینڈ بینکنگ کے لیے جوائنٹ وینچرپالیسی پرغورکیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان اورملائشیا کے آڈیٹرجنرل کے دفاترکے درمیان مفاہمتی یاداشت کے معاملے پردستخط کے لیے کابینہ منظوری دے گی جبکہ سپریم آڈٹنگ انسٹی ٹیوشن آف پاکستان اور اسٹیٹ آڈٹ آفس ویتنام کے درمیان پبلک سیکٹرآڈٹنگ میں باہمی تعاون کے لیے ایم او یو پرمذاکرات شروع کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ کے آئٹم کے تحت پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حامل افرادکے لیے ویزاکے تقاضوں کے خاتمے سے متعلق منظوری، پاکستان اور قازقستان کے درمیان تحویل ملزمان معاہدے پر دستخط کی منظوری کے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے تحت پاکستان اورکینیاکے درمیان نارکوٹکس ڈرگ کی غیرقانونی ٹریفکنگ وغیرہ سے نمٹنے کے لیے تعاون سے متعلق ایم اویو کے لیے مذکرات شروع کرنے کی اصولی منظوری شامل ہے، ذرائع نے بتایاکہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی منظوری سے دیگرشعبوں کے معاملات پر بھی بحث کی جاسکتی ہے۔