یمن سے حوثیوں کا راکٹ حملہ 7 سعودی شہری ہلاک
راکٹ حملہ سرحدی شہر نجران میں کیا گیا،مرنے والوں میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں
سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات حوثی باغیوں کے ایک راکٹ حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق راکٹ حملہ یمن سرحد کے قریب واقع جنوبی شہر نجران کے صنعتی علاقے میں کیا گیا، اس حملے میں 4 سعودی شہری اور 3 غیرملکی مارے گئے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یمن میں سعودی اتحاد کی جانب شروع کی جانے والی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کی سرزمین پر نجران میں ہونے والے حالیہ حملے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اس سے قبل یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں مقامی افراد نے بتایا کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے ایک مقامی حوثی رہنما کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق وہ رہنما اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا لیکن اس حملے میں اس کے والد سمیت خاندان کے 8 افراد مارے گئے۔