جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پرنہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں شہباز شریف

بعض سیاسی عناصرذاتی مفادات کی خاطرترقی کاسفرروکنے کے درپے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 18, 2016
یہ وقت منفی سیاست کا نہیں اور اتحاد اور اتفاق کا ہے، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر ہوش کے ناخن لیں اور جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام ملکی خوشحالی اورترقی چاہتے ہیں، 3 سال میں نوازشریف کی قیادت میں ملک میں ہرشعبے میں بہتری آئی۔ احتجاجی سیاست کرنےوالے عناصر ہوش کے ناخن لیں، جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں جب کہ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں اور اتحاد اور اتفاق کا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے

وزیراعلی نے کہا کہ بعض سیاسی عناصرذاتی مفادات کی خاطرترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں جب کہ عوام ایسےعناصر کو پہلے بھی مسترد کرچکےہیں اورآ ئندہ بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں