یوسین بولٹ نے 200 میٹردوڑ میں فتح کے بعد فائنل میں جگہ بنالی

بولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.78 سکینڈ میں عبور کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔


ویب ڈیسک August 18, 2016
بولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.78 سکینڈ میں عبور کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اولمپکس مقابلوں میں 200 میٹر دوڑ میں فتح کے بعد فائنل میں جگہ بنالی۔

برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، بولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.78 سکینڈ میں عبور کر کے فائنل میں جگہ بنائی جب کہ ان کے سب سے مضبوط امریکی حریف جسٹن گیٹلن فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئے۔ انہوں نے 100 میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا لیکن سیمی فائنل میں وہ صرف تیسری پوزیشن ہی حاصل کر سکے۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ پہلے ہی 100 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ حاصل کر چکے ہیں اور اب ان کی نظریں 200 میٹر دوڑ میں اپنے آٹھویں اولمپک طلائی تمغے پر جمی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |