بغاوت کے مقدمہ درج ہونے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت میں کام سے انکار

مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہ ملنے پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے بھارت میں اپنے دفاتر کو تالے لگا دیئے۔


ویب ڈیسک August 18, 2016
مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہ ملنے پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے بھارت میں اپنے دفاتر کو تالے لگا دیئے۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی حقیقت دنیا پر افشاں کرنے کی پاداش میں بغاوت کا مقدمہ درج ہونے پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بھارت میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایمنسٹنی انٹرنیشنل کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وہاں کی عوام کے نقظہ نظر کو اجاگر کیا لیکن ہمارے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کردیا گیا جس کے باعث احتجاجاً اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کی فضائیں بھی کشمیرکی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھیں

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ''بروکن فیملیز'' کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا جس میں کئی کشمیری خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جب کہ بنگلور پولیس کے اعلی افسران بھی اس سیمینارمیں بطورِ خاص شریک تھے۔

اجلاس کے دوران کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے جس پر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک ونگ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں