پشاور میں ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران اے این پی رہنما کا قمیض پھاڑ کراحتجاج
اے این پی رہنما صفدر باغی کا بلدیاتی بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی کے رکن صفدر باغی نے اپنی قمیض پھاڑ کر احتجاج کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ اے این پی کے رکن صفدر باغی نے بلدیاتی اداروں کے بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ناظم اعلیٰ کے لئے تو صوابدیدی فنڈز رکھی رکھی گئی ہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
صفدر باغی نے احتجاجاً اپنی قمیض پھاڑ دی اور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، اے این پی رہنما کے احتجاج کے باعث اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا، دیگر اراکین نے صفدر باغی کو منا کر واپس لانے کی بھرپور کوشش کی تاہم انھوں نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا جس کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔