بھارت نے بلوچستان میں جو جنگ شروع کی اس میں فتح ہماری ہوگی وزیراعلیٰ بلوچستان

بھارت نےجوجنگ شروع کی اس میں فتح ہماری ہوگی جبکہ صوبےمیں بھارتی ایجنٹوں کوایک فیصد بھی نمائندگی حاصل نہیں،ثنااللہ زہری


ویب ڈیسک August 18, 2016
بھارتی حاضر سروس ایجنٹ کلبوشن یادیو کے پورے نیٹ ورک کو گرفتار کیا جاچکا ہے،وزیراعلی بلوچستان فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ بھارتی حاضر سروس ایجنٹ کلبوشن یادیو کے پورے نیٹ ورک کو گرفتار کیا جاچکا ہےجب کہ بھارت نے بلوچستان میں جو جنگ شروع کی ہے اس میں فتح ہماری ہوگی۔

کوئٹہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ پہلےدن سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی مداخلت کا کھلا ثبوت ہے جب کہ نریندر مودی نے بلوچستان میں مداخلت کا خود اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا نعرہ لگانے والوں نے چند ٹکوں کی خاطر بے گناہوں کے خون کی ندیاں بہائیں جب کہ بھارت نے بلوچستان میں جو جنگ شروع کی ہے اس میں فتح ہماری ہوگی، مودی کے بیان پر احتجاج کے لیے بلوچستان بھر میں لوگ باہر نکلے ہیں اور وہ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ پاکستان سے محبت کی خاطر نکلے ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی نے نریندر مودی کی تعریف کر کے ایجنٹ ہونےکا ثبوت دے دیا جب کہ صوبے میں بھارت کے ایجنٹوں کو ایک فیصد بھی نمائندگی حاصل نہیں، براہمداغ کو چیلنج کرتا ہوں کہ پریس کلب کے سامنے 50 آدمی جمع کر کےدکھائیں، ایسے کئی مودی اور براہمداغ آئیں گے جو پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، پاکستان تا قیامت قائم رہے گا اور بلوچستان اس کا حصہ رہے گا۔

نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے باغی بھارت سے فنڈ حاصل کر رہے ہیں، غریب خاندانوں کو فنڈنگ کرکے پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا تاہم دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے انہیں ان کے بلوں سے نکال کر باہر لائیں گے اور انجام تک پہنچائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |