بلیک لسٹ امریکی شہری متیھیو بیرٹ کی ملک بدری کا حکم

عدالت نے میتھیو کے پاکستان داخلے کے ذمہ دارسب اسپکٹر راجہ آصف اورامیگریشن اہلکاراحتشام الحق کی ضمانتیں بھی منظورکرلیں


ویب ڈیسک August 18, 2016
عدالت nنے ایف آئی اے کی درخواست پر میتھیوبیرٹ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا: فوٹو : فائل

عدالت نے پاکستان میں بلیک لسٹ امریکی شہری متھیوبیرٹ کاویزہ منسوخ کرکے 24 گھنٹوں میں ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نعیم ارشد نے پاکستان میں بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کرنے کاحکم جاری کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بلیک لسٹ امریکی کو ویزہ جاری کرنے کی ذمہ دارخاتون آفیسرقرار

اس سے پہلے ایف آئی اے نے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ میتھیوبیرٹ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان بدر کیا گیا امریکی شہری گرفتار

جس پراسپیشل جج سینٹرل حکم جاری کرتے ہوئے امریکی شہری کا ویزہ منسوخ کرکے 48 گھنٹوں کے اندر ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بلیک لسٹ امریکی ایف آئی اے کے حوالے

جبکہ میتھیوبیرٹ کو پاکستان داخلے میں مدد فراہم کرنے والے ایف آئی اے کے سب انسپکٹر راجہ آصف اورامیگریشن اہلکاراحتشام الحق کی ضمانتیں بھی منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو فی کس 1 لاکھ روپے کے مچکلے جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں