سندھ ہائیکورٹ کے جج کا انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار

ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی مزید پیروی نہیں کر سکتا، جسٹس عبدالرسول میمن


ویب ڈیسک August 18, 2016
جسٹس عبدالرسول میمن نے بینچ کی تبدیلی کے لئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالرسول میمن نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں انیس قائم خانی، رؤف صدیقی اور عثمان معظم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہونی تاہم ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبد الرسول میمن نے ان تینوں درخواستوں پر سماعت سے انکار کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: انیس قائم خانی اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت پھرمسترد

جسٹس عبدالرسول کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرسکتا لہذا مذکورہ کیس کسی اور بینچ کو بھیجنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں