عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کیلیے کردار ادا کرے وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد ان کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم کی ناروے کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں گفتگو


ویب ڈیسک August 18, 2016
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد ان کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم کی ناروے کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں گفتگو، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کیلیے کردار ادا کرے۔

وزیراعظم نوازشریف سے ناروے کے وزیر خارجہ بورج برینڈے نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے سانحہ کوئٹہ پر اپنے وزیراعظم اور عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط

ناروے کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے قومی اتفاق رائے سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بہت کامیابی ملی ہے، دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا گیا ہے، اب دہشت گرد مایوسی کےعالم میں آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: یوم آزادی کو آزادیٔ کشمیر کے نام کرتا ہوں، وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد ان کا بنیادی حق ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دیتی ہیں اور مقبوضہ وادی کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں صورتحال کی بہتری میں کردار ادا کرے جب کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور ہم افغان عوام پر مشتمل امن عمل کی مکمل حمایت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |