ریحام خان کی فلم ’’جانان‘‘ کی تشہیری مہم تیزی سے جاری

فلم کا تیسرا آفیشل پوسٹر انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا۔


نمرہ ملک August 18, 2016
فلم کا تیسرا آفیشل پوسٹر انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا۔ فوٹو؛ فلم پوسٹر

ISLAMABAD: ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی رومان اور مزاح سے بھرپور فلم ''جانان'' کی تشہیری مہم تیزی سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں فلم کا تیسرا آفیشل پوسٹر انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا۔

فلم ''جانان'' میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں عثمان مختار، ہانیہ امیر، مشی خان، عجب گل، نیئر اعجاز شامل ہیں، فلم کی کہانی ایوارڈ یافتہ اسکرپٹ رائٹر عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔

ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔ فلم "جانان" کی تشہیری مہم دیگر فلموں کے مقابلے میں زور و شور سے جاری ہے، فلم کی کاسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی۔ ان کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ شئیر کی جارہی ہیں۔

جانان کے مرکزی اداکار بلال اشرف، علی رحمان خان اور ارمینہ خان سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی جنگ سے پرستاروں کو خوب محظوظ کررہے ہیں۔ فلم کی موسیقی سلیم سلیمان، احمد علی اور طحہٰ ملک نے ترتیب دی ہے۔ فلم 'جانان' عیدالاضحیٰ کے موقع پر 13 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں