مسلم لیگ ن نے جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس جمع کرادیا
جہانگیرترین کے خلاف اثاثے چھپانے کے الزام میں ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع کرایا گیا۔
مسلم لیگ(ن) نے تحریك انصاف كے سیكرٹری جنرل جہانگیر ترین كی جانب سے اثاثے چھپانے پر نااہلی كے لیے ریفرنس اسپیكرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق كو جمع كرادیا۔
سیکریٹری قومی اسمبلی كی جانب سے جاری ایك بیان كے مطابق مسلم لیگ (ن) كے اراكین پارلیمنٹ دانیال عزیز ، طلال چوہدری اور مائزہ حمید نے اسپیكرقومی اسمبلی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے جہانگیر ترین كے خلاف نااہلی كاریفرنس انہیں جمع كرایا ہے۔
دوسری جانب جہانگیرترین نے اپنے خلاف ریفرنس پرردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہاكہ مخالفین جتنے بھی جعلی ریفرنسزجمع كرالیں عمران خان كے ساتھ كھڑارہوں گا، كافی دنوں سے ہنسنے كاموقع نہیں ملاتھا آج (ن) لیگ كے ریفرنس سے كھل كرہنسا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رہوں یا نہ رہوں، تحریك احتساب كوعمران خان كے ساتھ مل كرمنطقی انجام تك پہنچاؤں گا،ان سیاسی ہتھكنڈوں كا ساری زندگی مقابلہ كیا ہے اوراب بھی ڈٹ كرمقابلہ كروں گا۔