عوام نے عمران خان کے منہ پر کالک مل دی عابد شیر علی

تحریک انصاف کی ریلیوں سے ہوا نکل گئی ہے، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی


ویب ڈیسک August 18, 2016
تحریک انصاف کی ریلیوں سے ہوا نکل گئی ہے، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی، فوٹو؛ ایکسپریس

وزیر مملكت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے كہا ہے كہ عوام نے عمران خان كے منہ پر كالك مل دی اور اب ان كی ریلیوں سے ہوا نكل گئی ہے۔

واپڈا كی طرف سے درخت اُگاؤ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ملكی تاریخ كا سب سے سخت ترین احتساب نواز شریف كا ہوا ہے جس میں ان كا آبائی گھر بھی لے لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیكس كے غبارے سے اب ہوا نكل چكی ہے اور عوام نے عمران خان كے منہ پر كالك مل دی ہے، اب ان كی ریلیوں سے ہوا نكل گئی ہے، یہ اپنے صوبے میں ناكام ہو گئے ہیں اور اب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان خود پاناما لیكس میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی كی ریلیوں كا حال سب كے سامنے ہے، ان كی كل خوانی لاہور میں ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں