کراچی میں بچوں اور لڑکیوں کے اغوا کی خبریں بے بنیاد ہیں پولیس ترجمان

ایسی خبروں کا مقصد والدین کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنا ہے، ترجمان

ایسی خبروں کا مقصد والدین کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنا ہے، ترجمان، فوٹو؛ فائل

ترجمان کراچی پولیس نے شہر سے بچوں اور لڑکیوں کے اغوا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ افواہیں بدنیتی پر مبنی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

كراچی پولیس كے ترجمان كی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے كہ شہر سے بچوں اور نوجوان لڑکیوں کے اغوا کی خبروں میں كوئی صداقت نہیں، اس طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں جن میں بچوں اور نوجوان لڑكیوں كو اغوا اور زیادتی كے بعد قتل كركے لاشوں كا پوش علاقوں سے برآمد ہونا ہے، ایسی خبروں اور افواہوں کو بدنیتی سے پھیلایا جا رہا ہے تاكہ والدین كے ذہنوں میں خوف پیدا كیا جائے۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ ان افواہوں کا مقصد ہے کہ حالیہ دنوں میں پولیس اور رینجرز كی كراچی میں امن كو فروغ دینے كی كاوشوں كو دھند لایا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں بھی بچوں کے اغوا کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
Load Next Story