سی پیک کیلیے درآمدی مشینری پرٹیکس چھوٹ ای سی سی نے منظوری دیدی
لیڈی ہیلتھ ورکرپروگرام کے تحت یونیسیف فنڈسے بچوں کیلے مشینوں کی درآمدپربھی کسٹم ڈیوٹی اورسیلزٹیکس کی چھوٹ دینےکافیصلہ
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں 87 رون پٹرول کی جگہ 92 رون پٹرول فروخت کرنے کی منظوری دیدی جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرپروگرام کے تحت یونیسیف کے فنڈسے بچوں کیلیے مشینوںکی درآمدپرکسٹم ڈیوٹی اورسیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کافیصلہ کیاہے ۔
این ایچ اے کوچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے تحت انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کیلیے تعمیراتی سامان اورمشینری کی درآمد میں ٹیکس اورڈیوٹیزسے چھوٹ کی بھی منظوری دی ۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کااجلاس جمعرات کو وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی زیر صدارت ہوا ۔ ای سی سی نے امپورٹیڈ یوریاکی 1310 روپے فی 50 کلو فروخت کی منظوری دی جونیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹڈکرے گی۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزکی تجویز پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کیلیے مشینوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی اورسیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی ۔ یونیسیف نے گیوی ایچ ایس ایس ون فنڈ کے تحت 13لاکھ ڈالرکی رقم فراہم کی ہے اس رقم سے 38 ہزار وزن کی مشینیں اور دیگر آلات خریدے جائینگے۔
یہ مشینیں اور آلات ملک بھرمیں لیڈی ہیلتھ ورکرزکوفراہم کیے جائینگے،اس پروگرام کا مقصد کم وزن نوازئیدہ بچوں کی صحت بہتربنانا ہے۔ای سی سی اجلاس میں پاکستان نے اعلیٰ معیار کے 92رون پٹرول کی فروخت کی منظوری بھی دی گئی،اس وقت ملک میں 87 رون پٹرول فروخت کیاجا رہا ہے جس پر تقریباً پوری دنیا میں پابندی عائد ہوچکی ہے، 92 رون پٹرول کی فروخت کاعمل رواںسال پی ایس اوکے ٹینڈرکے نئے سلسلے سے شروع ہوگااوگرا اس سلسلہ میں پہلے کی طرح پٹرول کی قیمت کی مانیٹرنگ جاری رکھے گی ۔