مودی کا گلگت بلتستان سے متعلق بیان دیوانے کی بھڑک ہے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان
مودی احمقوں کی جنت میں رہتے اور دن میں خواب دیکھتے ہیں، حفیظ الرحمان
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے عوام کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کا گلگت بلتستان سے متعلق بیان دیوانے کی بھڑک ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان کے سپاہی ہیں اور یہ لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک سر زمین کی حفاظت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور اہلیان کشمیر کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو شکریہ ادا کرنے کا بیان گمراہ کن ہے، مودی احمقوں کی جنت میں رہتے اور دن میں خواب دیکھتے ہیں، گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان دیوانے کی بھڑک کے سوا کچھ بھی نہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیخلاف احتجاج
واضح رہے کہ 15 اگست کو بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہمیں بلوچستان اور گلگت سے ہمدردی کے فون آتے ہیں جس کے جواب میں پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیزاعظم کا بیان بلوچستان میں ''را'' کی مخالفت کا واضح ثبوت ہے۔