مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں بان کی مون
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، وزیراعظم نواز شریف کے خط میں بان کی مون کا جواب
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حالات کا نوٹس لینے کے حوالے سے لکھے گئے خط کے جواب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل علاقائی استحکام کے لئے ناگزیر ہے لہذا پاکستان اور بھارت اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
اس خبر کو بھی پڑھئے: وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط
بان کی مون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی علاقائی امن کے لئے کوششیں قابل ستائش ہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا منتظر ہوں۔