كراچی ميں 3 ماہ كے ليے ہر قسم كے سائن بورڈ لگانے پر پابندی عائد

بے ہنگم اور بے ترتيب سائن بورڈز لگنے سے شہر كا اميج خراب ہو رہا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

سائن بورڈز ميں مستقل اضافے كے باعث سڑكوں اور فٹ پاتھوں پر شہريوں كو پريشانی كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے، محمد حسین سید فوٹو:فائل

PESHAWAR:

بلديہ عظمیٰ كراچی كے ايڈمنسٹريٹر محمد حسين سيد نے اگلے 3 ماہ كے لئے كراچی ميں ہر قسم كے سائن بورڈز، بل بورڈز اور ہورڈنگز لگانے پر پابندی عائد كردی ہے جبكہ بل بورڈز كی جگہ كی تبديلی پر بھی پابندی ہوگی۔


اپنے دفتر ميں ايک اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے محمد حسین سید نے کہا کہ بے ہنگم اور بے ترتيب سائن بورڈز لگنے سے شہر كا اميج خراب ہو رہا ہے جبكہ سائن بورڈز ميں مستقل اضافے كے باعث سڑكوں اور فٹ پاتھوں پر شہريوں كو پريشانی كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے كہا كہ آئندہ سائن بورڈز كی اين او سی كو ڈائريكٹر جنرل ٹيكنيكل سروسز اور سينئر ڈائريكٹر ٹرانسپورٹ اينڈ كميونيكيشن كی منظوری سے مشروط كرديا گيا ہے۔



ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی كہ شاہراہ قائدين پر نيلام كردہ بل بورڈز كے علاوہ تمام بورڈز ہٹاديئے جائيں اور نيلام شدہ ہورڈنگز كا سائز كم كرديا جائے۔ انہوں نے كہا كہ بعض جگہوں پر بڑے سائن بورڈز لگنے كے باعث ٹريفک كے وژن ميں بھی پريشانی كا سامنا كرنا پڑتا ہے لہٰذا ايسے بورڈز بھی شاہراہوں سے ہٹائے جائيں گے۔ انہوں نے مزید كہا كہ مقررہ سائز كے علاوہ كراچی كے مختلف علاقوں ميں جو غير معياری سائن بورڈز لگے ہيں انہيں فوری ہٹاديا جائے۔


اجلاس میں چيف آفيسر متانت علی خان، ڈائريكٹر جنرل ٹيكنيكل سروسز الطاف جی ميمن، سينئر ڈائريكٹر ٹرانسپورٹ اينڈ كميونيكيشن محمد اطہر، ڈائريكٹر لوكل ٹيكسز اختر شيخ اور ديگر اعلیٰ افسران نے بھی شركت كی۔



 
Load Next Story