بلوچستان کے علاقے شاہ رک میں قبائلی رہنما کے گھر پرحملہ 4 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 2 باپ بیٹا اور 2 مہمان شامل ہیں، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک August 19, 2016
جاں بحق ہونے والوں میں 2 باپ بیٹا اور 2 مہمان شامل ہیں، لیویز ذرائع۔ فوٹو: فائل

شاہ رک میں مسلح افراد نے قبائلی رہنما کے گھر پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 1 خاتون کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے شاہ رک میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔ لیویز ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 1 خاتون بھی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا اور 2 مہمان شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |