کراچی حصص مارکیٹ انڈیکس پہلی بار 16650 پوائنٹس پر پہنچ گیا

حصص کی مالیت میں 35 ارب 98 کروڑ 66 لاکھ91 ہزار 930 روپے کا اضافہ ہوا۔


Business Reporter December 05, 2012
تیزی کے سبب 56.06 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

GILGIT: نومبر2012 میں افراط زر کی شرح 6.9 فیصدتک کم ہونے اور پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈکی مد میں40 کروڑ ڈالرحاصل ہونے کی اطلاعات پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو ایک بار پھر تیزی کا رحجان غالب رہا جس کے باعث پہلی بار انڈیکس 16650 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تیزی کے سبب56.06 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں35 ارب98 کروڑ 66 لاکھ91 ہزار930 روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس112.17 پوائنٹس کے اضافے سے 16650.15 ہوگیا۔

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 100.54 پوائنٹس کے اضافے سے 13487.64 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس154.28 پوائنٹس کے اضافے سے28617.59 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 1.29 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 19 کروڑ30 لاکھ 49 ہزار770 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار371 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں208 کے بھائو میں اضافہ، 139 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔