بلوچستان میں بھارتی پرچم نذرآتش کرنے پرافغان شہریوں کا پاک افغان بارڈر پراحتجاج

افغان شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ کے بعد بارڈر کر ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا۔

افغان شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ کے بعد بارڈر کر ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف گزشتہ روزہ بلوچستان بھر میں احتجاج اور بھارتی پرچم نذر آتش کرنے کے خلاف افغان شہریوں نے سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور باب دوستی پر پتھراؤ بھی کیا جس کے بعد باب دوستی کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کو آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ باب دوستی کو اس وقت بند کیا گیا جب افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں جمع ہونے والے افغان شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے باب دوستی پر سنگ باری کی اور گزشتہ روز بلوچستان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے اور بھارتی پرچم نذر آتش کرنے کے خلاف افغان شہریوں نے احتجاجاً باب دوستی پر پتھراؤ کیا اور پاکستان مخالف نعرے بازی بھی کی۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: بھارت نے جو جنگ شروع کی اس میں فتح ہماری ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان


واقعے کے بعد پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا جس کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹوسپلائی معطل ہوگئی، پاک افغان بارڈر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں بھی لگ گئی ہیں۔ دوسری جانب سرحدی علاقے چمن میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم نذرآتش کرنے پر شہریوں میں اشتعال پھیل گیا اورعوام نے باب دوستی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جسے لیویز سمیت دیگر فورسز نے روک دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئی مائی کالعل بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا، ثنااللہ زہری

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان سرحد چمن میں قبائل کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا اوربھارتی پرچم بھی نذرآتش کیا گیا تھا۔
Load Next Story