قومی وصوبائی اسمبلیوں کے9 حلقوں پرضمنی انتخابات ن لیگ کا پلڑا بھاری

قومی اسمبلی کی 2 ، پنجاب اسمبلی کی 6 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی۔

پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فوٹو : آن لائن

QUETTA:
قومی کی 2 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی دو ، پنجاب اسمبلی کی 6 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی، پولنگ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی پولنگ اسٹیشنوں پر موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی ، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔


غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 پر مسلم لیگ ن کے زاہد اقبال ووٹ لے کر 75966کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے این اے 107 گجرات پر بھی ن لیگ کے امیدوار حنیف ملک کامیاب قرار پائے ہیں، ن لیگی امیدوار کی جیت کی خوشی میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد جی ٹی روڈ پر نکل آئی جس کے باعث شاہراہ آمد و رفت کے لئے معطل ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 نارووال پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار چوہدری عمر شریف نے میدان مار لیا جبکہ گوجرانوالہ پی پی 92 پر ن لیگ کے نواز چوہان کامیاب قرار پائے ہیں اس کے علاوہ پی پی 26 جہلم پر بھی مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خادم حسین 37905 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار محمد افضل خان رہےاپنی کامیابی کے بعد خادم حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 129 سے بھی ن لیگ کے محسن اشرف نے 55195 ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔ پی پی 226 ساہیوال 7 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف جٹ 42294 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ق کے نسیم اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 122 سیالکوٹ 2 میں مسلم لیگ ن کے محمد اکرم 27291 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے راجہ عامر خان 4797 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 21 نوشہرو فیروز کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید سرفراز شاہ آگے ہیں۔
Load Next Story