آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزارت خزانہ نے پٹرولیم لیوی اورجی ایس ٹی میں اضافہ کرنے پرغور بھی شروع کردیا ہے۔


ویب ڈیسک August 19, 2016
وزارت خزانہ نے پٹرولیم لیوی اورجی ایس ٹی میں اضافہ کرنے پرغور بھی شروع کردیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعدآئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 35 پیسے کمی کا امکان ہے، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 60 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 46 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرنے پرغور شروع کردیا ہے اور پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی لگنے سے عوام ریلیف سے محروم ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں