مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا بوجھ ٹیرف کی صورت میں عوام پر ڈال دیا گیا
نیپرا حکام کے مطابق متعلقہ ٹیرف 25 سال تک نافذ العمل رہے گا
نیپرا نے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا بوجھ ٹیرف کی صورت میں عوام پر ڈال دیا ہے جو 25 سال تک اسے ادا کرتے رہیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کے ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے ٹرانسمیشن لائن کے لیے 91 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے پی پی آئی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹیرف 70 پیسے فی یونٹ مقرر کر دی ہے۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اور منصوبے پر ایک ارب 75 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے جب کہ متعلقہ ٹیرف 25 سال کے لیے نافذ العمل ہوگا۔