جاپان کو آم کی تجارتی برآمدات کوششیں حتمی مراحل میں

وی ایچ ٹی پلانٹ جاپان سے خرید کر مارچ 2013 تک کراچی وملتان میں لگا دیے جائیں گے۔


Business Reporter December 05, 2012
وفد تھائی لینڈ روانہ، باغات سے لے کر جاپان کو آم کی برآمد تک تمام مراحل کا جائزہ لے گا۔ فوٹو فائل

پاکستان سے جاپان کو آم برآمد کرنے کیلیے جاپانی وی ایچ ٹی پلانٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی درآمد کیلیے تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

جائیکا اورٹی ڈی اے پی نے جاپانی مارکیٹ کے معیار کے متعلق آگہی کیلیے ہارٹی کلچر انڈسٹری کا وفد تھائی لینڈ روانہ کردیا ہے۔

3

تفصیلات کے مطابق جاپان کو آم کی برآمد کرنے کیلیے 3 سال سے کی جانے والی کوششیں حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، جاپان کو آم برآمد کرنے کیلیے ویپر ہاٹ ٹریٹمنٹ (وی ایچ ٹی) پلانٹ کی تنصیب آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی تک مکمل کرلی جائیگی، اس مقصد کیلیے ای ڈی ایف سے کراچی اور ملتان میں پلانٹ لگانے کی منظوری حاصل کی جاچکی ہے۔

دوسری طرف جائیکا اور ٹی ڈی اے پی کی معاونت سے پاکستانی ہارٹی کلچر انڈسٹری کا وفد تھائی لینڈ کے دورے پر روانہ ہوگیا جو تھائی لینڈ میں نصب وی ایچ ٹی پلانٹ اور جاپان کو آم برآمد کرنے والے باغات کا دورہ، تھائی لینڈ فوڈ پراسیسر ایسوسی ایشنز اور ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن کے ساتھ ملاقاتیںکرے گا ۔

4

6 دسمبر تک جاری رہنے والے اس مطالعاتی دورے کا مقصد تھائی لینڈ میں جاپان برآمد کیے جانے والے آم کی پراسیسنگ، فارمنگ اور سپلائی چین کا جائزہ لینا ہے تاکہ پاکستان میں بھی اسی طرز کی سہولتیں مہیاکرتے ہوئے جاپان کو آم کی کمرشل ایکسپورٹ شروع کی جائے، وفد میں ایکسپورٹرز کی نمائندگی فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کررہے ہیں، دیگر اراکین میں کاشتکار، ٹی ڈے اے پی کے نمائندے اور جائیکا کے Yuji Aoki شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں