قاہرہ صدارتی محل کا گھیراؤ صدر محمد مرسی نے محل چھوڑدیا

صدارتی محل کی سیکیورٹی پر مامور ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صدر محمد مرسی نے محل چھوڑ دیا ہے۔


Reuters December 05, 2012
صدر مرسی نے حال ہی میں اپنے اختیارات وسیع کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت عدالت کے آئین ساز اسمبلی کو ختم کرنے کے اختیار پر قدغن لگائی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

مصر میں ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل کا گھیراؤ کرلیا جس کے بعد صدر محمد مرسی صدارتی محل چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے۔ صدارتی محل کی سیکیورٹی پر مامور ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صدر محمد مرسی نے محل چھوڑ دیا ہے۔

صدر مرسی نے حال ہی میں اپنے اختیارات وسیع کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت عدالت کے آئین ساز اسمبلی کو ختم کرنے کے اختیار پر قدغن لگائی گئی تھی۔ اس حکم نامے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مصر کے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پورے ملک میں ان کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |