مائیکروسافٹ نے کینسر کے خلاف گیم متعارف کرادیا

نئے گیم ’’آئی ہوپ‘‘ کی آمدنی کینسر میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین کو دی جائے گی۔

نئے گیم ’’آئی ہوپ‘‘ کی آمدنی کینسر میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین کو دی جائے گی۔ فوٹو؛ فائل

مائیکروسافٹ نے ایکس باکس کے لیے ایک نیا گیم تیار کیا ہے جس کی 100 فیصد آمدنی کینسر میں مبتلا بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کو دی جائے گی۔

اس گیم کا نام ''آئی ہوپ'' ہے جسے مائیکروسوفٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ لیبارٹری اینامولیا کے کینی روئے اور گیم چینجر چریٹی نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس گیم کے ذریعے بچے اپنے اپنے انداز میں کینسر کے موذی مرض کو شکست دے سکیں گے جب کہ یہ گیم ID@Xbox پر دستیاب ہے۔




اس گیم میں ایک بچی کا نام ''امید'' (ہوپ) رکھا گیا ہے جو کینسر سے لڑتی نظر آتی ہے۔ گیم کا مقصد کینسر کے تکلیف دہ علاج سے گزرنے والے بچے کے مسائل کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس گیم میں لڑکی مختلف جزیروں پر جاکر ایک ولن کردار کو مارتی ہے جسے کینسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

اس طرح کھیل کھیل میں بچے اپنا غم بھول جاتے ہیں جو کینسر دور کرنے کے تکلیف دہ مرحلے سے گزررہے ہوتے ہیں۔ لیکن یہ ایک ایڈونچر گیم ہے جو لیجنڈ آف زیلڈا جیسا ایک گیم ہے جو بچوں اور بڑوں کو یکساں طور پر پسند آئے گا۔

Load Next Story