مسلسل ناکامیوں نے ویسٹ انڈیز کی ساکھ داؤ پر لگادی

بنگلہ دیش سے آج تیسرا ون ڈے، ڈھاکا میں ہڑتال کی وجہ سے مہمان ٹیم ٹریننگ سے محروم


Sports Desk December 05, 2012
بنگلہ دیش سے آج تیسرا ون ڈے، ڈھاکا میں ہڑتال کی وجہ سے مہمان ٹیم ٹریننگ سے محروم۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا مقابلہ بدھ کو شیربنگلہ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔

مسلسل دو میچز میں ناکامی نے کیریبیئن سائیڈ کی ساکھ دائو پر لگادی،اسے سیریز میں ناکامی کی خفت سے بچنے کیلیے ہرصورت باقی مقابلوں میں فتح درکار ہے، دوسری جانب بنگال ٹائیگرز بھی ایک طاقتور ٹیم سے سیریز جیتنے کے سنہری موقع کو کارآمد بنانے کیلیے پُرعزم ہیں۔ ابوالحسن کی سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث میزبان سائیڈ کو اپنا وننگ کمبی نیشن توڑنا پڑ رہا ہے، ان کی جگہ روبیل حسین یا پھر شفیع الاسلام کو ملنے کا امکا ن ہے۔

دوسری جانب ون ڈے اسپیشلسٹ کے پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے پلیئنگ الیون کی سلیکشن ویسٹ انڈین مینجمنٹ کیلیے درد سر بنی ہوئی ہے، ٹاپ پر لینڈل سمنز کی جگہ کیرن پاول ملنے کو امکان ہے، سنیل نارائن کے بدلے لیفٹ آرم اسپنر ویراسیمی پرمول کو مل سکتی ہے۔ وکٹ سلو بولرز کیلیے موزوں ہے۔

لینڈل سمنز کی گذشتہ 12 میچز میں ایوریج صرف 9.88 رہی، میزبان قائد ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ہماری پوزیشن سیریز میں نازک ضرور مگر ہم حوصلے نہیں ہارے ہیں۔ ادھر بنگلہ دیشی قائد مشفیق الرحیم نے کہاکہ ویسٹ انڈین خوفناک سائیڈ اور ہمیں ڈھاکا میں ان کے جوابی وار کیلیے تیار رہنا ہوگا۔ دریں اثنا ڈھاکا میں ہڑتال کی وجہ سے ویسٹ انڈین ٹیم ٹریننگ سیشن سے محروم ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں