چندرپال کیلیے ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین کا اعزاز
پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل ایک درجے خسارے کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
ویسٹ انڈین اسٹار شیونرائن چندرپال ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔
انھوں نے سال میں 4 ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک کو ایک درجے نیچے دوسرے نمبر پر دھکیل دیا، پرتھ میں بہترین اننگز کھیلنے والے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا دو درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے، بیٹنگ میں پاکستان کے یونس خان، اظہر علی اور مصباح بالترتیب 10، 11 اور 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کیخلاف پرتھ میں کیریئر کا اختتام ٹیسٹ کھیلنے والے رکی پونٹنگ کے کیریئر کا اختتام 26 پوزیشن پر ہوا، ون ڈے میں ان کا رینک 39 تھا۔ رکی پونٹنگ اپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی مرتبہ ٹاپ پلیئرز میں شامل رہے، انھوں نے پہلی بار نمبر ون ٹیسٹ بیٹسمین کا اعزاز دسمبر 2003 میں بھارت کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 257 رنز اسکور کرکے حاصل کیا تھا، اس میں ان کی ٹیم کو 9 وکٹ سے فتح حاصل ہوئی تھی، انھوں نے کیریئر بیسٹ رینکنگ 942 انگلینڈ کیخلاف دسمبر 2006 میں 142 اور 49 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کی۔
اس ریٹنگ سے وہ آل ٹائم لسٹ میں جیک ہوبز کے ہمسر ہوگئے تھے، ان سے آگے ڈان بریڈ مین (961) اور لین ہٹن (945) پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ ون ڈے میں پونٹنگ نے نمبر ون پوزیشن 2003 میں پائی تھی۔ بولنگ میں ڈیل اسٹین نمبر ون جبکہ رنگانا ہیراتھ دوسرے اور ورنون فلینڈر ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ پاکستان کے سعید اجمل ایک درجے خسارے کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔