وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش اور اس کا استعمال کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ اور سرکاری مشنری کا استعمال تشویشناک ہے، ان واقعات سے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی چھوڑی ہوئی نشستوں پر جیتنے کے لئے بدترین دھاندلی کرنی پڑی۔
شرجیل میمن نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اور چیف الیکشن کمیشن فخر الدین جی ابراہیم سے درخواست کی ہے کہ وہ ان واقعات کا نوٹس لیں۔