پاکستان بار کونسل کا سانحہ کوئٹہ پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

سانحہ کے خلاف پیر کو ملک بھر میں وکلا ہڑتال کریں گے، پاکستان بار کونسل

سانحہ کے خلاف پیر کو ملک بھر میں وکلا ہڑتال کریں گے، پاکستان بار کونسل، فوٹو؛ فائل

پاكستان بار كونسل نے كوئٹہ میں وكلا پر حملے كے خلاف پیر كو پارلیمنٹ ہاؤس كے سامنے احتجاج كرنے كا اعلان كیا ہے۔


پاکستان بار كونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف پیر 22 اگست کو وکلا ملك بھر میں ہڑتال اور صبح 11 بجے سے دوپہر ایك بجے تك پارلیمنٹ ہاؤس كے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

اعلامیے كے مطابق احتجاج كا مقصد حملے میں ہلاك ہونے والوں كے لواحقین كے ساتھ اظہار یكجہتی كرنا اور ذمہ داران كی گرفتاری كو یقینی بنانا ہے۔
Load Next Story