شوبز میں کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ارم طاہر

گھر اور بچوں کو وقت دینے کے لیے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی۔

اسٹیج ڈرامہ کو فیملی انٹریٹمنٹ بنانے کے لیے ہمیں کہانی پر کام کرنا ہوگا، اداکارہ ارم طاہر فوٹو : فائل

اداکارہ ارم طاہر نے کہا کہ واپسی پر ساتھی فنکاروں اور پرستاروں نے جو پیاراور عزت دی ہے۔

اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں' بالکل نہیں لگا کہ میں اتنی دیر کے بعد کام کر رہی ہوں وہ الحمراء ہال نمبرون میں اسٹیج ڈرامہ ''مٹی دے کھڈونے'' میں پرفارمنس کے دوران نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کر رہی تھیں۔انھوں نے کہا کہ شوبز میں کام کرنے کے حوالے سے شوہر کی طرف سے کوئی پابندی نہیں تھی، میں نے خود ہی گھر اور بچوں کو وقت دینے کے لیے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی۔


اس دوران بھی مجھے اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں کی آفرز ہوتی رہیں مگر میں نے معذرت کرتی رہی۔ ارم طاہر نے کہا کہ اب بچے کچھ سمجھدار ہوگئے اور دوسری طرف ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کی خواہش تھی کہ میں دوبارہ سے کام کروں ۔



اس پر میں نے شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کرتے ہوئے الحمراء ہال نمبرون میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ کی حامی بھرلی، جس کی ریہرسل کے لیے جسے ہی پہنچی تو ساتھی فنکاروں اور پھر پرستاروں نے جس والہانہ محبت کے ساتھ استقبال کیا 'اس سے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔ فنکار کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ پرستاروں کی طرف سے ملنے والی داد ہوتی ہے جس سے اس کے اندر مزید آگے بڑھنے اور کر گزرنے کی تحریک پیدا کرتی ہے۔ اسٹیج ڈرامہ کو فیملی انٹریٹمنٹ بنانے کے لیے ہمیں کہانی پر کام کرنا ہوگا ' کیونکہ اب عوام تفریح کے ساتھ کہانی دیکھنا چاہتی ہے۔میری کوشش ہوگی کہ ''مٹی دے کھڈونے'' جیسے فیملی اسٹیج ڈراموں میں ہی کام کروں ۔
Load Next Story