شوبزمیں کامیابی حاصل کرنے سے زیادہ مشکل اسے برقراررکھنا ہے ارمینا رانا

سفارش یا خود سے سرمایہ کاری کرنے کے بجائے محنت اور لگن کے ساتھ کام کرکے کامیابی کی منزل تک پہنچی


Qaiser Iftikhar August 20, 2016
 پاکستان کے ساتھ ساتھ کچھ انٹرنیشنل پروجیکٹس اوربالی ووڈ میں بھی ایک نیاپروجیکٹ سائن کرلیا ہے،گفتگو فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ کامیابی اورناکامیاں زندگی کے ساتھ چلتی رہتی ہیں لیکن کامیابی ہمیشہ انھی لوگوںکے قدم چومتی ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں۔

پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ وہ ہرطرح کی مصیبتوں اور پریشانیوں کا مقابلہ کرتے ایک دن اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔ یہی نہیں بہت سے لوگ توایک منزل طے ہونے پرنئی راہیں تلاش کرنے کے لیے آگے نکل پڑتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوںکی مثالیں دی جاتی ہیں جوزندگی کے مختلف شعبوں میں ' روشن ستارے ' بن کرچمکتے ہیں اوردوسروں کے لیے مشعل راہ بن جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ارمینا رانا خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کام کرنے کا فیصلہ تو بہت پہلے سے کرچکی تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پربھی توجہ دی ۔ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا توکبھی سوچا نہ تھا کہ اتنی کامیابی ملے گی۔ اس کے پیچھے کسی کی سفارش نہیں اورنہ ہی خود سے سرمایہ کاری کی تھی۔ اس کے لیے صرف اورصرف میں نے محنت اورلگن سے کام کرنے کی ٹھانی تھی۔ فیشن کی دنیا میں زبردست انٹری ملی۔ فنی سفرکینیڈا سے شروع ہوا اورپھربرطانیہ سے ہوتا ہوا پاکستانی اوربھارت تک جا پہنچا۔ اس کے پیچھے کڑی محنت تھی ، جس کے بناء کم عرصہ میں منفرد اوربہترین کام کرنا ممکن نہیں تھا۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ کامیابی کی سیڑھی پرچڑھنا جتنا مشکل ہوتا ہے ، اس سے کہیں زیادہ اس سفرکو جاری رکھنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ مجھے فلموں اورڈراموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی کمرشلز اورفوٹو شوٹس کی آفرز کا سلسلہ توجاری رہتا ہے لیکن میں ہر آفرکوقبول نہیں کرتی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے ساتھ ساتھ کچھ انٹرنیشنل پروجیکٹس اوربالی ووڈ میں بھی ایک نیا پروجیکٹ سائن کیا ہے۔ ان کے بارے میں تفصیلی بات کرنا قبل از وقت ہوگا مگراتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ یہ بہت ہی منفرد پروجیکٹس ہونگے جو میرے چاہنے والوں کوخوب انٹرٹین کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں