بیرون ملک فنکاروں کووطن کی نمائندگی کا موقع ملتا ہےرؤف

بھارت میں پاکستانی تھیٹر کے فنکاروں نے اپنے فن کا لوہا منوایا اور شہرت حاصل کی

 بھارت میں پاکستانی تھیٹر کے فنکاروں نے اپنے فن کا لوہا منوایا اور شہرت حاصل کی فوٹو: فائل

پاکستانی فنکار دیار غیر میں بھی انتے ہی مقبول ہیں جتنے اپنے ملک میں ہم جب بھی غیر ممالک جاکر شوز کرتے ہیں تو جو عزت اور پزیرائی ہمیں وہاں ملتی ہے،اس سے ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوجاتا ہے بیرون ملک جاکر کام کرنے والے فنکاروں کو اپنے ملک کی نمائندگی کاموقع ملتا ہے۔


یہ بات تھیٹر سے شہرت حاصل کرنے والے معروف مزاحیہ اداکار رؤف لالہ نے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہ کراچی میں تھیٹر کے ماحول میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اب کراچی میں فیملی اورینٹڈڈ ڈرامے ہورہے ہیں جس کے بعد اب لوگ اپنی فیملی کے ساتھ ڈرامہ دیکھنے آرہے ہیں۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو جو عزت اور احترام ملتا ہے وہ قابل ستائش ہے کراچی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو خاص طور سے بھارتی ٹی وی چینلز سب سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیج آج بھی کراچی میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے ہیں،مصروفیات کچھ بھی ہوں لیکن جب بھی کراچی میں تھیٹر کے لیے بلایا جاتا ہے ہم اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر آجاتے ہیں،انھوں نے کہا میں آئیندہ ماہ بھارت کے کامیڈی شو میں شرکت لیے بھارت جاؤں گا لیکن عید پر کراچی میں ڈرامہ ضرور کروں گا۔
Load Next Story