ڈونلڈ ٹرمپ کے برہنہ مجسموں کی امریکی عوام میں مقبولیت

کیلیفورنیاکی ایک کمپنی ’’انڈکلائن‘‘ نے مختلف مقامات پررپبلکن جماعت کے متنازع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے مجمسے نصب کیے

کیلیفورنیا کی ایک کمپنی ’’انڈکلائن‘‘ نے مختلف مقامات پر رپبلکن جماعت کے متنازع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مجمسے نصب کیے :فوٹو: فائل

PESHAWAR:
امریکا کے کئی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برہنہ مجسمے لگ گئے جنہوں نے جلد ہی عوام کی توجہ حاصل کر لی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے برہنہ مجسمے نیویارک، لاس اینجلس، کلیولینڈ، سان فرانسسکو اور سیاٹل میں دیکھے گئے، کیلیفورنیا کی ایک کمپنی ''انڈکلائن'' نے مختلف مقامات پررپبلکن جماعت کے متنازع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مجمسے نصب کیے اور ان کی وڈیوز بنا کر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی لیکن نیویارک میں تفریحی پارکس کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو مجسموں کو پارکس سے ہٹانے کا حکم دیا ہے، اس کے بعد مجسموں کو اکھاڑ دیا گیا لیکن اس سے پہلے دن بھر لوگ مجسمے کو دیکھنے کیلیے رکتے رہے اور سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔
Load Next Story