مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان پاکستان کی کامیابی ہے ملیحہ لودھی

وزیراعظم نواز شریف کے خط کے جواب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی مذمت کی، پاکستانی مندوب


ویب ڈیسک August 20, 2016
بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کرنے چاہیئیں، ملیحہ لودھی. فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان اسلام آباد کی سفارتی کامیابی ہے۔

نیویارک سے جاری اپنے بیان میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وزیراعظم نواز شریف کے خط کے جواب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، بان کی مون نے مسئلہ کشمیر پر خدمات فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے جب کہ عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کرنے چاہیئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔