بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیوبیرٹ ملک بدر
میتھیو بیرٹ کو لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے نیویارک روانہ کیا گیا
SUKKUR:
پاکستان نے بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے والے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ملک بدرکردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے عدالتی حکم پر بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے والے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیا۔ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پر نیویارک کے لئے روانہ کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور امریکی شہری کو اسلام آباد سے لاہور لانے والے ایف آئی اے کے 5 اہلکار میتھیو بیرٹ کے ہمراہ رہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بلیک لسٹ امریکی شہری متیھیو بیرٹ کی ملک بدری کا حکم
واضح رہے کہ بلیک لسٹ امریکی شہری کو 6 اگست کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا اور وزیر داخلہ نے بلیک لسٹ شہری کے ایئرپورٹ سے باہر آنے پر ایف آئی اے کی پوری شفٹ کو معطل کردیا تھا جب کہ امریکی شہری کا ویزہ بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔