پاک آئرلینڈ دوسرا میچ منسوخ سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے دو ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کامیابی حاصل کرلی


ویب ڈیسک August 20, 2016
پاکستان نے دو ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کامیابی حاصل کرلی۔ فوٹو : پی سی بی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جب کہ دو ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان نے 1-0 کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کے دی ولیج میلا ہائیڈ میں کھیلا جانا تھا جہاں پاکستانی وقت کے مطابق میچ ٹھیک 2 بج کر 45 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم مسلسل بارش اور گراؤنڈ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔ شرجیل خان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آئرلینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 255 رنز سے شکست دے دی

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بھی بارش کے باعث 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا تھا۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نےشرجیل خان کے شاندار 152 رنز کی بدولت آئرلینڈ کو 255 رنز سے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جب کہ عماد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز دے کر 5 آئرش کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔