یوسین بولٹ نے 400 میٹر ریلے ریس میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا
یوسین بولٹ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنھوں نے لگاتار100،200 اور 400 میٹر مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا
جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ ریو اولمپکس میں 100 اور 200 میٹر کے بعد 400 میٹر ریلے ریس میں اول پوزیشن پر آکر تاریخ کے پہلے شخص بن گئے ہیں جنھوں نے ایک ہی ایونٹ میں لگاتار ان تینوں مقابلوں میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔
برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری اولمپکس میں جمیکا کے یوسین بولٹ نے اپنے ہم وطن رنرز اوصافا پاول، یوہین بلیک اور نکل ایشمیڈا کے ساتھ 400 میٹر ریلے دوڑ 37.27 سیکنڈس میں مکمل کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
یوسین بولٹ نے ریو اولمپکس میں 100 اور 200 میٹر ریس میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کر رکھا ہے۔ 400 میٹر ریلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد اب ان کے سونے کے تمغوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
یوسین بولٹ 2008 کے بیجنگ اور 2012 کے لندن اولمپکس میں 100 میٹر، 200 میٹر اور 4x100 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ اس طرح وہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنھوں نے لگاتار ان تینوں مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ریو اولمپک میڈلز ٹیبل پر 37طلائی تمغوں کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی اور برطانیہ نے 24 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ چین 22 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔