خیبرایجنسی کی وادی راجگل میں پاک فوج کی کارروائی مزید 9 دہشت گرد ہلاک

کارروائی کے بعد سیکورٹی فورسزکی جانب سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 20, 2016
کارروائی میں دہشتگردوں کے 6 ٹھکانوں کوبھی تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی کے وادی راجگل میں پاک فوج کی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں اور سیکورٹی فورسز نے زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردون کے زیر استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کیلئے آپریشن شروع

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں ہی فوج کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے جب کہ بلند پہاڑوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔