ٹھٹھہ آنے والی بس الٹ گئی 20مسافر زخمی 2 کی حالت تشویشناک

حادثے کے باعث سول اسپتال مکلی میں فوری ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی


Nama Nigar December 05, 2012
سول سرجن لال میر شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 20 کے قریب افراد اسپتال میں لائے گئے ہیں 2 افراد کی حالت نازک ہے۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 20 افراد زخمی ، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک۔

تفصیلات کے مطابق شہر سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر بس کا ٹائی راڈ کھل گیا اور بس قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 افراد محمد ہاشم، صالح محمد، امیر، ریحانہ، حسنہ، صالحہ و دیگر زخمی ہوگئے، مقامی این جی او کے کارکنوں نے فوری طور پر زخمی مسافروں کو نکال کر سول اسپتال مکلی پہنچایا۔

زخمیوں میں نور محمد او اشرف نامی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے باعث سول اسپتال مکلی میں فوری ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو اور دیگر افسران بھی سول اسپتال پہنچ گئے، سول سرجن لال میر شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 20 کے قریب افراد اسپتال میں لائے گئے ہیں 2 افراد کی حالت نازک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں