اسلامی تعاون تنظیم کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کا اعلان

کشمیرمیں صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے اورعالمی برادری کو اس حوالے سے آواز اٹھانی چاہئے، سیکریٹری جنرل او آئی سی


ویب ڈیسک August 20, 2016
کشمیرمیں صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے اورعالمی برادری کو اس حوالے سے آواز اٹھانی چاہئے، سیکریٹری جنرل او آئی سی : فوٹو : فائل

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل عیاد امین مدنی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے اور او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرے گی۔



اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تنظیم تعاون اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل قابل تشویش ہے گزشتہ 40 روز میں 80 سے زائد بے گناہ کشمیری بھارتی قابض فوجیوں کی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان پاکستان کی کامیابی ہے، ملیحہ لودھی



پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا ہے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کا حل خطے میں امن کے لئے انتہائی ضروری ہے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا رابطہ گروپ بھی کشمیر پر مؤثر کردار ادا کررہا ہے رابطہ گروپ کا آئندہ اجلاس امریکا میں جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پرہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم 41 ویں روز بھی جاری،نوجوان پروفیسر شہید



مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں بھی دیگر امور کے علاوہ خصوصاً کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا او آئی سی نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی مؤقف کی مکمل حمایت کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، پاکستان



اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری عیاد امین مدنی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال روز بروز خراب ہورہی ہے اوربدقسمتی سے بھارتی مظالم کیخلاف بہت کم آوازیں سامنےآئی ہیں عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے آواز اٹھائے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت نکلنا چاہئے۔او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔